شیخ رشید نے دی شہباز شریف کو وارننگ، کیا کہا؟

0
33

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیمانڈ کیا ہے 22 یا 23 تاریخ کو بتاؤں‌ گا،شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہاہوں ڈبل گیم نہ کھیلو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے بڑے فیصلے کئے ہیں، پہلے دن ہی کہا تھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے میں تین برس لگیں گے، قوم کو پتہ ہے کہ عمران خان دیانتدار ہیں، مولانا فضل الرحمان کے اقدام سے سیاسی مایوسی پھیل سکتی ہے، قومیں جنگوں سے نہیں معیشت سے تباہ ہوتی ہیں.

مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ

آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ سب فضل الرحمان کو آگے کر کے سمجھتے ہیں کہ شاید کوئی راستہ نکل آئے،فضل الرحمان  حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں، پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہے،شہبازشریف کو آخری بار کہہ رہاہوں ڈبل گیم نہ کھیلو،کل میں نے کہا تھا ایک صاحبزادی سے موبائل فون ملا ہے،اس پرقائم ہوں،

آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ 27 اکتوبرمیں ابھی 4 ہفتےہیں،یہ نہ ہوکچھ چھیڑچھاڑہوجائے،دینی مدارس اسلام کےقلعےہیں، فضل الرحمان کے کہنےپرچیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں اپوزیشن رسواہوئی، اس تحریک کا نقصان کشمیرکازکوہوگا، وزیراعظم اورآرمی چیف ملکی استحکام کیلئےایک پیج پرہیں، آپ جوافواہیں پھیلارہےہیں وہ ٹھیک نہیں،آگےکھائی پیچھےکنواں ہے، شہبازشریف ڈبل شاہ نہ بنیں نہ ہی ڈبل گیم کریں.

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

Leave a reply