شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں بہت بڑا دعویٰ‌ کردیا

لاہور:سیاسی نجومی اورموجودہ حکومت کے جارحانہ کھلاڑی شیخ رشید احمد نے حسب سابق پھر ایک بہت بڑا دعویٰ‌کردیا ہے ، یہ دعویٰ اتنا اہم ہے کہ کسی کو یقین تک نہیں‌ آرہا ، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور فضل الرحمان ميں بات چيت جاری ہے، اميد ہے مولانا دھرنا نہيں ديں گے،

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا کہ دھرنے والوں کو خوامخواہ لفٹ کرادی، شہباز شريف فيصلہ نہيں کر پا رہے اور نواز شريف اکيلے رہ گئے، عمران خان کبھی ڈیل نہیں کرینگے، وہ بدعنوانوں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور فضل الرحمان ميں بات چيت جاری ہے، اُمید ہے فضل الرحمان دھرنا نہيں ديں گے، کچھ باتیں پردے کے پیچھے ہوتی ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مولويوں سے ڈرے ہوئے ہيں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق 26 اکتوبر کو فائنل خبر دوں گا، مولانا صورتحال سے نکلنے کیلئے محفوظ راستہ چاہتے ہیں۔

Comments are closed.