شیخ رشید کا راہداری ریمانڈ، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
36
sheikh rasheed in jail

سیشن کورٹ، سندھ پولیس، مری پولیس اور شیخ رشید کے وکلا کی درخواستوں کا معاملہ،تھانہ مری کی جانب سے شیخ رشید کو شاملِ تفتیش ہونے کی استدعا منظورکر لی گئی

جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے 3 مختلف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے شیخ رشید سے ملاقات کی استدعا پر اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے شیخ رشید کا راہداری ریمانڈ نہیں دیا،کراچی پولیس کی شیخ رشید کو کراچی منتقلی کی راہداری ریمانڈ کی درخواست ایک دفعہ پھر مسترد کر دی گئی، ہفتہ کے روز بھی استدعا مسترد ہوئی تھی آج صبح عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل جا کر شامل تفتیش کر لیں کراچی پولیس جیل گئی واپس آ کر پھر کہا کراچی لے جانا ہے عدالت نے ہائیکورٹ اسٹے پر استدعا مسترد کردی

قبل ازیں شیخ رشید سے کراچی پولیس نے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی ہے،کراچی پولیس کے حکام اڈیالہ جیل پہنچے اور شیخ رشید سے ملے، اڈیالہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کراچی پولیس کو شیخ رشید سے تفتیش کی اجازت دی گئی کراچی پولیس نے شیخ رشید سے تفتیش کی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدد نے اپنے خلاف مری میں درج مقدمے کے اخراج کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، شیخ رشید احمد نے وکیل سردار عبدالرازق خان کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں مقدمے کے اخراج کی درخواست دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب، آر پی او، سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ مری کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اور دو فروری کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے 150 کے قریب پولیس اہلکاروں نے گھر پر دھاوا بولا، پولیس بغیر کسی وارنٹ کے گھر میں زبردستی داخل ہوئی اور شیخ رشید کو گرفتار کیا، پولیس اہلکاروں کی جانب سے شیخ رشید کے ملازموں پر تشدد بھی کیا گیا، پولیس نے نقدی، موبائل فون، قیمتی گھڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ لپولیس کی جانب سے اپنے اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے شیخ رشید کیخلاف ہی ایف آئی آر دے دی گئی، مری میں درج کی گئی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی اور پولیس کی جانب سے اختیارات کا تجاوز ہے، مری میں درج مقدمہ آئین میں درج بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مری میں درج کی گئی ایف آئی آر کو غیر قانونی قرار دے کر مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے

شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

 شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

آبپارہ تھانہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ہونے کے بعد شیخ رشید کو مری پولیس کو مطلوب ہیں،مری پولیس نے تھانہ آبپارہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مری پولیس نے شیخ رشید سے درج مقدمہ میں تفتیش کرنی ہے،شیخ رشید کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر اسلام آباد پولیس کے حاکم نے کہا کہ مری پولیس کو اگر ملزم مطلوب ہے تو متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا ہے، کراچی پولیس نے ابھی اسلام آباد سے شیخ رشید کی حوالگی کی درخواست نہیں کی،تا ہم اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہے

Leave a reply