شیخ رشید کیخلاف ایک ہی الزام میں متعدد ایف آئی آر، تحریری حکمنامہ جاری

0
41
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائی کورٹ ،شیخ رشید کے خلاف ایک ہی الزام میں متعدد ایف آئی آر کے اندارج کے خلاف کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا

تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ بلوچستان اور سندھ میں شیخ رشید کے خلاف درج دو مقدموں میں کاروائی روکنے کے حکم میں توسیع کی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 31 مئی تک حکم امتناع میں توسیع کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گزشتہ سماعت کا چار صفحات کا حکم نامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ لسبیلہ اور موچکو میں درج مقدمات کے حکم امتناع میں 31 مئی تک توسیع کی گئی،شیخ رشید پر الزام ہے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف غلیظ اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے ، عدالت کی معاونت کریں غلیظ اور غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر کونسی دفعہ لگتی ہے ؟ معاونت کریں پولی کلینک اسلام آباد میں کہی بات پر کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہو سکتا ہے ؟ لسبیلہ تھانے میں درج مقدمہ کا مدعی عدالتی نوٹس کے باوجود حاضر نہیں ہوا ،لسبیلہ مقدمہ کے مدعی کو دوبارہ نوٹس جاری ، آئی جی بلوچستان ، آر پی او نوٹس کی پیروی کرائیں ،تھانہ موچکو میں درج مقدمہ میں پولیس کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا ، تھانہ موچکو پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری ، آئی جی سندھ ، آر پی او نوٹس کی پیروی کرائیں ، لسبیلہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی پیش نا ہوا ، دوبارہ نوٹس جاری ،لسبیلہ پولیس کو بھی آئی جی بلوچستان اور آر پی او نوٹس کی پیروی کرائیں ،

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو نشانہ بنانے کی سازش کا بیان دینے کے بعد وزیر خارجہ بلاول زرداری کے حوالے سے نازیبا الفاظ ادا کرنے و دھمکیاں دینے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،درج مقدمہ میں دھمکیاں دینے،امن وامان کی صورتحال خراب کرنے اورخونریزی پھیلانے کی سازش سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں دفعہ 506، 504، 500 اور 153 شامل کی گئی ہے مقدمہ ، پیپلز پارٹی ، پی ایس 112 کے سنئیر نائب صدر خدا بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گزشتہ روز میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا،سوشل میڈیا پر دیکھا کہ شیخ رشید نے پولی کلینک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کے لیے غلیظ زمان استعمال کی بلاول بھٹو کے لیئے غیر اخلاقی الفاظ استعمال کیے شیخ رشید کا بیان سن کر پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں اشتعال پھیل گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سڑک پر نکل آئی،میں نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مشتعل افراد کو بڑی مشکل سے روکا، جان بوجھ کر امن و امان خراب کرنے ، تصادم اور خونریزی اور اشتعال پھیلانے کے لیئے سازش کی گئی،

Leave a reply