باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ردعمل سامنے آیا ہے
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا شیخ رشید کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں،شیخ رشید کیخلاف قانونی کارروائی ہورہی ہے 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی صرف قانون پر عمل ہوا ہے، پسلیاں تو نہیں تڑوائیں ؟قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنا پولیس کا قانونی فرض ہے، قانون کے سامنے سب برابر ہیں،قانون توڑنے پر جواب تو دینا پڑے گا عمران نیازی نے سیاسی مخالفین اور سچ بولنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا،
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پولیس نے رات گئے گرفتار کیا ہے، شیخ رشید احمد کو آج عدالت پیش کیا جا رہا ہے، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کےہی رہیں گے،یہ میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں،میرے ملازموں پر تشدد کیا گیا ہے،جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی،15فروری کوملکی سیاست کانقشہ بدل جائے گا،ساری قوم اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑی ہے،
پولی کلینک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے pic.twitter.com/4xDxptacd2
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 2, 2023
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا
شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔