شیخ رشید کا رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں جانے کا اعلان

sheikh rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الحمداللہ میرے دل کے ٹیسٹ کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے،

شیخ رشید نےسوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ لال حویلی کو کھول دیا گیا جس کی تزین وآرئش کے بعد6 نومبر کو شفٹ ہو جاؤں گا، میں آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے جا رہا ہوں، میرا 80 فیصد سامان اور ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دئیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد اشیاء بھی واپس کر دی جائیں گی، میری تمام کیسز میں ضمانت ہے اور چلے کے دوران اگر کوئی کیس بنا تو معلوم نہیں،آج کی اہم بات سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کو معطل کرنے سے انکار کر دیا،

واضح رہے کہ شیخ رشید رہائی کے بعد واپس آئے تھے تو انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی، شیخ رشید کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا تا ہم ایک روز ہسپتال رہنے کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے،لال حویلی بھی شیخ رشید کی رہائی کے بعد ڈی سیل کر دی گئی ہے

لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Comments are closed.