لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے راولپنڈی پولیس کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے متعلق ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے،تو عدالت نے آر پی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آر پی او صاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیشرفت ہے؟ آرپی او راولپنڈی سید خرم علی نے عدالت کو جواب دیا کہ شیخ رشید ہمارے پاس نہیں اورجہاں سے حراست میں لیا گیا وہ بھی ہماری حدود نہیں ،
آر پی او کے جواب پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیا آپ لکھ کر دینے کو تیار ہیں شیخ رشید آپ کے پاس نہیں؟ اگرکل کو شیخ رشید راولپنڈی سے برآمد ہوا تو آپ کے خلاف کیس چلے گا، جس پرآر پی اوراولپنڈی نےعدالت سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر شیخ رشید اور اس کے ساتھ گرفتار 2 دیگر اشخاص سے متعلق آگاہ کریں آرپی اوصاحب امید ہے آپ شیخ رشید سے متعلق اچھی پیشرفت سے آگاہ کریں گے ،شیخ رشید کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شیخ رشید کو راولپنڈی پولیس نے گرفتارکیا ہے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ،بنچ تاخیرکا شکار
عدالت آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں،چیف جسٹس
چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل …
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا