ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ، شیخ رشید کیخلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی
شیخ رشید اپنے وکیل نعیم پنجوتھہ کے ہمراہ کمرہ عدالت پیش ہوئے، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اخراج مقدمات کی درخواستیں دائر ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے مقدمات کے حوالے سے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے استفسارکیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیا معاملہ چل رہا ہے؟ وکیل نے کہا کہ شکایت کسی سرکاری افسر نے فائل نہیں کیا، شیخ رشید کے خلاف شکایت پیپلز پارٹی کے ایک عام ورکر نے دائر کی ہے،شیخ رشید کے خلاف موچکو، کراچی، اسلام آباد اور مری میں مقدمات درج ہیں، شیخ رشید کے خلاف کیس کی سماعت تیسرے ہفتے تک ملتوی کردیں،جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواستوں کی کاپیاں آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا گیا
بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی، شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی،شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر اخراج مقدمے کی کاپی جمع کروا دی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے پر عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ،عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا
عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خوف کس چیز کا ہے انتخابات کروائیں، آصف زرداری چاہتےہیں کہ شہبازشریف نااہل ہوجائیں تا کہ راستہ کھلے،شطرنج کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، ملک مزاق نہیں ہے، قوم سڑکوں پر فیصلہ کرے گی، آپ بھاگ نہیں سکیں گے،پاکستان آئین اور قانون کی عظیم ترین جنگ لڑ رہا ہے، قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، سٹیٹ بینک نے پیسے جمع کروانے ہیں یہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ ہے، عوام پاکستان کے ہیں اور پاکستان عوام کا ہے، کئی کیسز میرے اوپر بنائے گئے، ان سے گھبرانے والے نہیں، صرف ایک مطالبہ ہے کہ الیکشن کروا دیئے جائیں، یہ گھبراتے کیوں ہیں مہنگائی کی وجہ سے قوم کا برا حال ہے، ایک سال ہو گیا ہے انکے کشکول لگے ہوئے ہیں،