باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوتی رہتی ہے

صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے اپنے امیدوار ہیں اور پیپلزپارٹی کے اپنے ہیں ملازمین کو صحت کی بہترین سہولیات دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے لیے اچھے کام کیے کراچی کا میئر مشاورت سے منتخب کریں گے،میئر کے اختیارات میں اضافے کے لیے کام کررہے ہیں،منتخب نمائندے اپنے کام بہتر طریقے سے کریں گے،پی ٹی آئی کی سیاست سنجیدہ نہیں عمران خان دوسرے شیخ رشید ہیں،شیخ رشید نے جتنی پیش گوئیاں کی تھی سب غلط ہوئیں،

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے، بلدیاتی انتخابات میں سکیورٹی سب سے اہم مسئلہ ہے، سندھ میں آنے والے سیلاب نے ہماری کمر توڑ دی ہے، صرف گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لئے ساڑھے تین سو ارب روپے اور سکولوں کی بحالی کے لئے 16ارب روپے کی ضرورت ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے لئے بھی خطیر سرمایہ کی ضرورت ہے

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Shares: