وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جاپانی سفیر نینوری متسودا نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے ہائی سپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دے دی. وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں جاپانی شراکت داری خوش آئند ہے۔ جاپانی کمپنیاں،ریلوے لوکوموٹو فیکٹری رسالپور، کیرج فیکٹری اسلام آباد میں شرکت داری کے لئے مواقع سے استفادہ کریں۔
15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید
کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا
شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کووزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے جاپان کے پاکستان میں تعینات سفیر نینوری متسودا (H.E. Kuninori Matsuda) نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے درمیان ریل تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چاپانی سفیر کوراولپنڈی ، لاہور اور کراچی، حیدر آباد کے درمیان ہائی سپیڈ ریل چلانے کے منصوبے میں شراکت داری کی دعوت دی ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ جاپانی سرمایہ کاری اور شراکت داری کو پاکستان ریلوے میں خوش آمدید کہیں گے۔ پاکستان ریلوے جاپانی ٹیکنالوجی اور مہارت سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ علاقائی ترقی کے لئے پاکستان ریلوے وسط ایشیائی ممالک اور یورپی ممالک کو ریل کے ذریعے ملانے کیلئے اقدامات کر رہاہے۔ پاکستان ریلوے گوادر؛ کوئٹہ ، تافتان ریل نیٹ ورک قائم کررہا ہے۔ ریلوے میں جاپانی شراکت داری کو خوش آئند ہے۔ جاپانی کمپنیاں،ریلوے لوکوموٹو فیکٹری رسالپور، کیرج فیکٹری اسلام آباد میں شرکت داری کے لئے مواقع سے استفادہ کریں۔پاکستان اورجاپان کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے میں بہت گنجائش ہے۔ جاپانی سفیرجاپان نے کہاکہ ریل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینگے۔ پاکستان ریلوے میں شراکت داری کا خواہشمند ہیں نئے منصوبوں سے ریلوے میں جدت آئے گی۔
شیخ رشید احمد ان ایکشن، ریلوے کے حوالہ سے بڑا فیصلہ کر لیا
مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید
شہباز شریف کو بھیک مانگتے دیکھا، شیخ رشید کا دعویٰ
مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟