سیشن کورٹ اسلام آباد، میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف کراچی میں درج مقدمے کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی،
شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر بھی سماعت ہوئی جو عدالت نے 12بجے تک ملتوی کر دی، دوران سماعت کراچی پولیس نے راہداری ریمانڈ دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 12 بجے تک ملتوی کر دی،کراچی پولیس کے تفتیشی اور پراسیکیوٹر محمد انور عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے پراسیکیوٹر کو جیل میں ہی تفتیش کی اجازت دے دی، پراسیکیوٹر نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے لئے دورانیہ کیا ہو گا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پراسیکیوٹر ہیں آپ کو قانونی نکات کا علم ہونا چاہیے،
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی ،شیخ رشید کیخلاف سندھ اوربلوچستان میں درج ایف آئی آر معطل کر دی گئیں،عدالت نے کراچی اور لسبیلہ میں شیخ رشید کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی سے روک دیا، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے اسی درخواست پر مقدمے کا اندراج اور گرفتاری کی ، عدالت نے بار کونسلز ، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹسز جاری کردئیے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی وقوعہ پرمختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسےہوسکتی ہیں؟ مجھےنہیں سمجھ آرہی کہ یہ سلسلہ رکے گا کہاں،
شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل
ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا
شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا
آبپارہ تھانہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ہونے کے بعد شیخ رشید کو مری پولیس کو مطلوب ہیں،مری پولیس نے تھانہ آبپارہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مری پولیس نے شیخ رشید سے درج مقدمہ میں تفتیش کرنی ہے،شیخ رشید کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر اسلام آباد پولیس کے حاکم نے کہا کہ مری پولیس کو اگر ملزم مطلوب ہے تو متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا ہے، کراچی پولیس نے ابھی اسلام آباد سے شیخ رشید کی حوالگی کی درخواست نہیں کی،تا ہم اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہے