شیخ رشید سے کس ملک کے سرمایہ کاروں نے ملاقات کی؟ اہم خبر

0
36

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پرتگال کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شعبے سے متعلق افراد نے ملاقات کی

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پرتگال کے سرمایہ کاروں اور کاروباری شعبے سے متعلق افراد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کی پیشکش کی۔

پرتگالی سرمایہ داروں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر ریلویشیخ رشید احمد نے پرتگالی سر مایہ کاروں کو پاکستان ریلوے میں جاری منصوبوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے اوپن ٹیک ایکسیس پالیسی مرتب کی ہے۔ نجی شعبے کو اپنا رولنگ سٹاک لانے کو خوش آمدید کہیں گے۔ نجی شعبے میں پرتگالی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے جو ریلوے کا خسارہ ختم کرنے میں مدد دے گا۔

شیخ رشید بھی مولانا کی منتوں پر اتر آئے، کیا کہا؟

آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کراچی۔ پشاور مین لائین ون منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے پر اگلے سال سے کام شروع ہو جائے گا۔ 1872 کلو میٹر کراچی اور پشاور کے درمیان نئے ٹریک سے ریل میں انقلاب آئے گا۔ پرتگالی سرمایہ کاروں کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر جوز کارلوس کر رہے ہیں۔

Leave a reply