شیخ رشید کئی بیماریوں میں مبتلا،ملاقات کی اجازت دی جائے، درخواست دائر

0
51
sheikh rasheed in jail

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لیگل ٹیم اور اہل خانہ کی جانب سے ملاقات کرنے کیلئے مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے

عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں شیخ رشید کو ادویات اور کپڑے مہیا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، گرفتار ہونے سے اب تک شیخ رشید سے ان کے اہل خانہ کو ملنے نہیں دیا گیا شیخ رشید کی صحت پر ہمیشہ تشویش رہتی ہے ، شیخ رشید سے ملاقات کی اجازت دی جائے

دوسری جانب لال حویلی سے ملحقہ چھے یونٹس کی کرایہ داری کا معاملہ شیخ رشید احمد کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد اسلام آباد میں گرفتار ہیں شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت آج مقرر ہےاسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث آج سماعت کے لئے پیش ہونا ممکن نہیں،استدعا ہے کہ اجکی سماعت ملتوی کرکے آئندہ تاریخ مقرر کی جائے درخواست زونل ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک دفتر دائر کی گئی

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر جو دفعات لگائی گئی ہیں انکے مطابق شیخ رشید کو پانچ سے سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، شیخ رشید پر قائم کیے گئے مقدمے میں 3 دفعات لگائی گئی ہیں مقدمے میں 1 قابلِ ضمانت اور 2 ناقابلِ ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں ،قابلِ ضمانت دفعہ 120 نفرت انگیز تقریر کی ہے جس کی سزا 6 ماہ قید یا جرمانہ ہے ،ناقابل ضمانت دفعہ 153 اے بغاوت پراکسانے کی ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے ،دوسری ناقابل ضمانت دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی ہے جس کی سزا 7 سال قید ہے

Leave a reply