شیخ رشید کا نوٹس ،نجی کمپنیوں نے ہوا میں اڑا دیا،ریلوے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

0
44

شیخ رشید کا نوٹس ،نجی کمپنیوں نے ہوا میں اڑا دیا،ریلوے کرایوں میں کمی نہ ہو سکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کے کرائیوں میں کمی کے حکم کے باجود نجی کمپنی نے کرائے کم نہیں کئے ،60فیصد تک کرائیوں میں اضافے کوواپس نہ لیاجاسکا۔ نجی کمپنی نے بچوں اور بزرگوں کے آدھے ٹکٹ کوبھی ختم کردیا ریلوے ڈویژنز کی طرف سے کرائیوں میں اضافے سے ہیڈکوٹر کوآگاہ کرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،کرائیوں میں اضافے ونجی کمپنی کوجرمانہ کرنے کے لیے بنائی گئی تین رکنی کمیٹی بھی غیر فعال ہے۔

ذرائع اور دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی ایس جمیل اینڈکو نے رائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پانچ مسافرگاڑیاں چلارہی ہے جس میں فیض احمد فیض،لاثانی ،مہرایکسپریس،اٹک اورجنڈایکسپریس شامل ہیں نجی کمپنی نے ریلوے حکام کوآگاہ کئے بغیر کرائے بڑھائے تھے اورکرائیوں میں20سے 60فیصد تک اضافہ کیا جس پر وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا تھاکہ رائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جانے والی ٹرینوں پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ان ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد تک اضافے کی گنجائش دی جاتی ہے اگر کوئی پارٹی اس سے زیادہ چارج کرے گی تو اگلے 24 گھنٹوں میں ان سے ٹرین واپس لے لی جائے گی۔ذرائع اور دستاویزات کے مطابق وفاقی وزیرکے حکم کے باوجود نجی کمپنی نے کرائے کم نہیں کئے اورمسافروں سے 20فیصد سے لے کر60فیصد تک اضافی کرائے وصول کررہی ہے ۔

ریلوے ڈویژنز کی طر ف ہیڈ کواٹر کوباربار آگا بھی کیا گیا مگر اس کے باوجود معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے ۔اٹک ایکسپریس اور جنڈ ایکسپریس کے کرائیوں میں 20سے 50فیصد تک ہونے والا اضافہ بھی واپس نہیں لیا گیا اس کے ساتھ نجی کمپنی نے بچوں کے آدھے ٹکٹ کو بھی ختم کردیا بچوں کا ٹکٹ 50%فیصد رقم کی بجائے 80فیصد کل ٹکٹ پر دیا جا رہا ہے اوربزرگوں کے آدھے ٹکٹ کو بڑھاکر ٹکٹ کے 80%تک کردیا گیا ۔مہر ایکسپریس میں بھی بچوں اور بررگوں کے آدھے ٹکٹ کو ختم کردیا گیا۔جوآدھا ٹکٹ پہلے 125روپے میں ملتا تھا اس کو150روپے کردیاگیاہے اس طرح بچوں اور بزرگوں سے 80%تک رقم لی جانے لگی ہے ۔

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

ریلوے حکام وزیر ریلوے کے حکم کے باوجود کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں متعلقہ ڈویڑن بار بار ہیڈکوارٹر کو کرائے میں اضافے کی شکایت بھیجنے کے باجود کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ہیڈکوارٹر میں حکام نے معاملے کو سرد خانے میں ڈال دیا اس حوالے سے وفاقی وزیر کی کرائیوں میں اضافے اور نجی کمپنی کوجرمانہ کرنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی بھی غیر فعال ہے ۔

ترجمان ریلوے نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے نے کرائیوں میں اضافے کرنے پر سخت احکامات دیئے ہیں اگر اس کے باوجود کرائے میں اضافہ واپس نہیں لیا گیاہے تو وزیرریلوے کے حکم کے مطابق 24گھنٹوں میں ٹرین نجی کمپنی سے واپس لے لی جائے گی

رپورٹ :محمد اویس ،اسلام آباد

باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

Leave a reply