شیخ رشید سیاسی طبیب اورنبض شناس،وزارت داخلہ کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا گیا،اپوزیشن غم میں ڈوب گئی

0
30

اسلام آباد :شیخ رشید کووزارت داخلہ کیوں‌ دی گئی،اہم وجوہات سامنے آگئیں‌،باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت یہ بحث زورپکڑرہی ہے کہ شیخ رشید کووزیرریلوے سے ہٹاکروزارت داخلہ کا منصب دینا سمجھ سے باہر ہے،

جہاں تک تعلق ہے شیخ رشید کے سیاسی قدکاٹھ کا وہ تو بہت زیادہ ہے،اورجہاں تک تعلق ہے وزارت داخلہ کی وزارت دینے کا تو اس سلسلے میں نومبرکے آخری ہفتے ہی فیصلہ ہوگیا تھا ،

شیخ رشید کووزارت داخلہ دینے سے پہلے پاکستان میں اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کے اثرات کا جائزہ لیا گیا، اس دوران یہ باتیں سننے کوملیں‌کہ بریگیڈیئراعجازشاہ وزارت کی باریکیوں کو توجانتے ہیں لیکن اپوزیشن کی سیاسی چالوں‌کووہ زیادہ بہترانداز سے نہیں سمجھ پارہے تھے

20 نومبر کواس حوالے سے اہم شخصیات کے درمیان کچھ اہم مشاورت بھی ہوئی ، لیکن اس وقت یہ طئے پایا کہ اگلے چند دنوں‌ تک اپوزیشن کی سیاسی چال کودیکھتے ہیں پھران سے کیسے نمٹنا ہے اس کا جائزہ لیں گے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی کے اہم ذمہ داروں اورچند مقتدرساتھیوں نے یہ مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن کواسی انداز سے ڈیل کریں جس کے وہ مستحق ہیں

اس دوران اپوزیشن کو بہتر انداز سے لگام نہ ڈالنے کے شکوے بھی سامنے آئے بعض ساتھیوں نے مشورہ دیا کہ شاہ جی سے یہ وزارت واپس لیکر کسی اورکے سپرد کی جائے

پھراس دوران یہ بھی رائے سامنے آئی فواد چوہدری کو وزارت داخلہ دی جائے

شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا قلمدان دینے کے حوالے سے یہ دلائل دیئے گئے کہ اپوزیشن کو شیخ رشید سے بہتر کوئی نہیں جانتا ، وہ اپوزیشن کی نبض پرہاتھ رکھتے ہیں

یہ بھی رائے دی گئی کہ شیخ صاحب سے بہتر اپوزیشن کی حرکتوں اورنام نہاد لیڈروں کی اندرکی کہانیوں‌کو کوئی نہیں جانتا اورسمجھتا

پھر اس حوالے سے عمران خان کو ذہنی طورپرتیار کرنے والوں میں وہ شخصیت سب سے زیادہ متحرک تھی جو سیاست میں جوڑ توڑ کے بھی ماہر مانے جاتے ہیں‌

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شیخ صاحب سے ان کی رائے طلب کی تو شیخ رشید نے واضح جواب دیا کہ وہ اس وزارت کے خواہش مند نہیں ہیں‌

شیخ رشید نے وزیراعظم کے اصرار کے بعد اس بات کی گارنٹی لیتے ہوئے یہ پیشکش قبول کرلی کہ وہ ریاست اورریاستی اداروں اورعوام پاکستان کے مفاد میں یہ وزارت قبول کرتے ہیں لیکن کسی کی مداخلت کو ہرگز قبول نہیں کریں‌گے

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شیخ رشید پربہت زیادہ اعتماد کرتے ہیں ، اوران کو وزارت داخلہ دینے کا مطلب اورمقصد یہی ہےکہ قانون نافذ کرنے اورریاستی پالیسیوں کے حوالے سے تمام فیصلوں کو اعتماد بھی حاصل ہوگا اوریہ راز بھی رہیں گے

شیخ رشید کووزارت داخلہ دینے سے پہلے اس بات پربھی غورکیا گیا کہ شیخ صاحب پاکستان کی تمام دینی جماعتوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتےہیں اورشیخ صاحب بھی تمام دینی جماعتوں اور ان کے نظریات کی عزت کرتے ہیں اس لیے اس وقت شیخ رشید سے زیادہ بہترکوئی قومی سلامتی اورسیاسی استحکام سے بہتر کوئی نہیں جانتا

یاد رہے کہ شیخ رشید کو پاکستان کی چند بڑی مذہبی جماعتوں کی ہمیشہ سے حمایت رہی ہے جن کی حمایت ایک اہمیت رکھتی ہے ان جماعتوں کی طرف سے شیخ رشید کو وزارت داخلہ ملنے سے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے

دوسری طرف اپوزیشن شیخ رشید کووزارت داخلہ ملنے پرنا صرف پریشان ہیں بلکہ غصے میں بھی ہیں اور اب اپوزیشن یہ تصور کررہی ہے کہ شیخ رشید ان کو بہت زیادہ ٹف ٹائم دیں‌گے

Leave a reply