موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی، اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کر لیا

0
53

موجودہ حکومت مدت پوری کرے گی، اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کر لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی جماعتوں کی حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

جیو ٹی وی پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعتوں کا گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں اہم اور مشکل فیصلے کئے گئے، اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے حکومت کی آئینی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اتحادی حکومت فیصلے کرنے کے حوالہ سے تذبذب کا شکار تھی تا ہم اب انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ الیکشن کی جانب فوری جانے کی بجائے حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اور اسکے بعد الیکشن ہوں گے

ن لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت سے ایک دن بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ فیصلہ آج کے اجلاس میں ہوا ، جس پر ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ اس دن ہی فیصلہ ہو گیا تھا جب اقتدار سنبھالا تھا، تحریک انصاف لانگ مارچ نہیں انتشار پھیلا رہی ہیں، ملک میں قانون کی حکمرانی ہے ،ہم کسی سیاسی ورکر کو گرفتار نہیں کریں گے،

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے اور وہ فوری الیکشن چاہتے ہیں، تا ہم حکومتی اتحادی جماعتیں الیکشن نہیں چاہتی، سابق صدر آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کی جانب جائیں گے لیکن پہلے اصلاحات کریں گے، اصلاحات سے پہلے الیکشن نہیں ہوں گے، اب موجودہ حکومت 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، عمران خان نے بھی 25 مئی کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان کشمیر ہائی وے پر دھرنا دیں گے،

تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

تمباکو پر ٹیکس، صحت عامہ ، آمدنی کے لئے جیت

Leave a reply