شیخ رشید نے ہوم ورک مکمل کرنےکے بعد خاموشی توڑ دی، سینیٹ الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

0
58

اسلام آباد :شیخ رشید نے ہوم ورک مکمل کرنےکے بعدطخاموشی توڑ دی، سینیٹ الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو پورے ووٹ ملیں گے اور حفیظ شیخ سینیٹر منتخب ہوجائیں گے ، جو عمران خان سے غداری کرے گا وہ ملکی سیاست میں نہیں رہ سکے گا،

شیخ رشید نے کہا کہ 23 مارچ کو بڑی پریڈ ہوگی، پی ڈی ایم سے درخواست ہے احتجاج کا وقت تبدیل کرتے ہوئے اپنا احتجاج دو چار دن آگے لے جائیں ، سول اور ملٹری قیادت کے اچھے تعلقات کا ملک کو فائدہ ہوتا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کوئی پھوٹ نہیں ہے ، چوروں اور لٹیروں نے معیشت کو تباہ کردیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے تباہ ہوتی معیشت کو سنبھالا ہے ، عمران خان کی قیادت میں حفیظ شیخ سینیٹ کا الیکشن جیتیں گے ، میں صرف عمران خان کو پی ٹی آئی سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سینیٹ الیکشن سے متعلق پروپیگنڈا ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا ، اوپن بیلٹ سے متعلق کل عدالت کا فیصلہ آنے والا ہے پھر فیصلہ کریںگے پریس کانفرنس کرنی ہے یا نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ 2012ء میں پاکستان ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھا ، اس وقت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 سے 24 نکات کلیئر کردیے ہیں جب کہ دیگرنکات پر بھی جلد عمل درآمد کرکے پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

معتبرذرائع کے مطابق شیخ رشید کئی دنوں‌ سے خاموش تھے اوران کی خاموشی بھی اپوزیشن کو بے چین کررہی تھی ، ذمہ دار ذرائع کا دعویٰ ہےکہ اس دوران شیخ رشید نے سینیٹ کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اورتوقع سےزیادہ مثبت نتائج لینے کے بعد کپتان کو خوشخبری بھی سنادی ہے

یہ بھی بتایاجارہا ہے کہ شیخ رشید نے یہ واضح کردیا ہے کہ جوریاست کے ساتھ بے وفائی کرے گا اس سے وفا نہیں کی جائے گی وہ سسٹم میں نہیں رہے گے اورپھر کیا اس کا معاملہ ہوگا سینیٹ الیکشن کے بعد پتے چل جان گے

Leave a reply