کویت:کپتان کے کھلاڑی بھی کھلاڑی نکلے:شیخ رشید کی کویتی وزیراعظم ملاقات10سال بعد پاکستانی شہریوں کےلئےکویت ویزابحال،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پروزیرداخلہ شیخ رشید نے کویتی وزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے سے ملاقات کرکے اہم پیغام پہنچایا
وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے اختتام پرکویت کی طرف سے پاکستان کے دس سال سے بند ویزے پھربحال کردیئے گئے ہیں
وزیر داخلہ نے کویتیوزیراعظم شیخ صباح خالدالحامدالصباح سے کو وزیر اعظم عمران کا خصوصی مراسلہ بھی پیش کیا۔ 2011 سے بند پاکستانی شہریوں کے لئے فیملی اور بزنس ویزا فوری بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی ورکرز کو معاہدے کے مطابق کویتی ویزا جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور آئیل فیلڈ میں ٹیکنیکل ویزا پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ خلیخ ممالک میں رہنے والے پاکستانی آن لائن ویزا لے کر اب کویت آسکیں گے
ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ کاروباری ویزا بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھے گی۔