رات کو سونے نہیں دیا گیا، بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں، ہتھکڑی لگے شیخ رشید عدالت پیش

0
56
sheikh rasheed in jail

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شیخ رشید کو پہنچا دیا گیا

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو پیش کر دیا گیا،تفتیشی افسر نےاسلام آباد کی مقامی عدالت میں مقدمہ کا ریکارڈ جمع کروا دیا پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی گئی سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کمرہ عدالت میں وکالت نامہ پر دستخط کرد یئے، جج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کے لیے خطرہ پیدا کر رہے، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق 7 سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید نے بیان دیا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی،پاکستان میں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گلے کاٹنے پر آ جاتے ہیں،عمران خان اور آصف زرداری کی جماعت میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی شیخ رشید کی وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرنا ضروری ہے، ٹرائل میں فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ ضروری ہوگا،پراسیکیوٹر عدنان کی جانب سے شیخ رشید کیس میں دلائل مکمل ہو گئے

دوران سماعت سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پولیس افسر سے مکالمہ کیا کہ پہلے میری ہتھکڑی کھلوائیں میں 16 دفعہ وزیررہا ہوں ہتھکڑی کیوں نہیں کھل رہی ساری رات تو لگائے رکھی ہے جس پر پولیس کی جانب سے شیخ رشید کی ہتھکڑی عدالت میں کھول دی گئی

شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،عدالت آج شام پانچ بجے فیصلہ سنائے گی،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے رات کو سونے نہیں دیا ، بھوک ہڑتال کرنے جا رہا ہوں ، شیخ رشید کو پولی کلینک لے کر جایا گیا تو اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، امپورٹڈ حکومت کو ختم کر کےہی رہیں گے،یہ میری گھڑیاں اور پیسے لے گئے ہیں،میرے ملازموں پر تشدد کیا گیا ہے،جس حکومت نے بھی مجھے گرفتار کیا وہ ختم ہوئی،15فروری کوملکی سیاست کانقشہ بدل جائے گا،ساری قوم اس وقت عمران خان کیساتھ کھڑی ہے،

عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ آصف زرداری انہیں مارنا چاہتا ہے،میں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آصف زرداری کیخلاف ثبوت ہیں،عمران خان نے بار بار کہا کہ آصف زرداری مجھ پر حملہ کروانا چاہتا ہے مجھ پر ہتک عزت کا کیس کریں عمران خان نے جو کہا میں اس کو درست سمجھتا ہوں

شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل
دوسری طرف ترجمان اسلام آباد پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیا ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد کے گھر پر کوئی بچے موجود نہیں تھے۔ کوئی شیشے توڑے گئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی گئی۔شیخ رشید احمد نے پولیس افسران سے بدسلوکی کی اور نازیبا زبان استعمال کی۔شیخ رشید احمد یا گھر پر موجود کسی ملازم سے کسی قسم کا ناروا سلوک نہیں کیا گیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس منفی پراپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔عدالتوں کے اندر اور باہر نظم و ضبط کا قانون کے مطابق مظاہرہ کیا جائے۔انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی بلکہ ان کی بدزبانی اور ناروا سلوک کے باوجود پولیس نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔غلط بیانی سے گریز کیا جائے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کررہی ہے اور پورے کرے گی۔شیخ رشید احمد کو جس حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اس بابت مزید کہنا تفتیش کو متاثر کرے گا۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

 15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پر جو دفعات لگائی گئی ہیں انکے مطابق شیخ رشید کو پانچ سے سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، شیخ رشید پر قائم کیے گئے مقدمے میں 3 دفعات لگائی گئی ہیں مقدمے میں 1 قابلِ ضمانت اور 2 ناقابلِ ضمانت دفعات لگائی گئی ہیں ،قابلِ ضمانت دفعہ 120 نفرت انگیز تقریر کی ہے جس کی سزا 6 ماہ قید یا جرمانہ ہے ،ناقابل ضمانت دفعہ 153 اے بغاوت پراکسانے کی ہے جس کی سزا 5 سال قید ہے ،دوسری ناقابل ضمانت دفعہ 505 عوام کو اشتعال دلانے کی ہے جس کی سزا 7 سال قید ہے

Leave a reply