شیخ رشید احمد نے اہلیان راولپنڈی سے کیا وعدہ پورا کردیا
شیخ رشید احمد نے اہلیان راولپنڈی سے کیا وعدہ پورا کردیا
باغی ٹی وی :راولپنڈی کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، شیخ رشید احمد نے اہلیان راولپنڈی سے کیا وعدہ پورا کردیا.وزیر اعظم عمران خان نے نالہ لئی منصوبے کی حتمی منظوری دے دی.
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کو نالہ لئی کی توسیع، دونوں اطراف ایکسپریس وے، رنگ روڈ اور صنعتی زون منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ لئی ایکپریس وے منصوبہ شہری آبادی سے متعلقہ مسائل کو حل اور شہریوں کو ریلیف فراہم کریگا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ کہ نالہ لئی منصوبے کا تخمینہ 75 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ نالہ لئی منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ منصوبے روالپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور اس میں پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے سے مستقبل میں نالہ لئی میں سیلابی صورتحال کی روک تھام میں مددملے گی۔ منصوبے سے سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔