شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کی موت واقع

شیخ زید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج شخص کی موت واقع ہو گئی

باغی ٹی وی : ایک اور مشتبہ شخص کی ہسپتال میں‌موت واقع ہوئی ہے . ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید اسپتال ڈاکٹر عبدالغفار کے مطابق متوفی گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا جہاں اسے کورونا کے شبے میں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

ڈاکٹر عبدالغفار نے بتایا کہ انتقال کرنے والے شخص میں کوروناکی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔دوسری جانب متوفی کی بیٹی نے الزام لگایا کہ میرےوالد کی حالت خراب تھی لیکن اسپتال میں کوئی ڈاکٹر اور عملہ موجود نہیں تھا جب کہ اسپتال میں انتظامات انتہائی ناقص تھے، پینے کا پانی بھی میسر نہیں تھا۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے صوبہ سندھ میں172، پنجاب میں31 اور بلوچستان میں 16 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 246 ہوگئی۔
واضح‌رہے کہ حکومت نے ایئر پورٹ پر کورونا کے مشتبہ افراد کی تشخیص کا اہتمام کر رکھا ہے . بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز 15 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے نے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (اوپی ڈیز ) کو 15 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔

ادھر حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق تمام بڑے سرکاری اسپتالوں بشمول قومی ادارہ برائے امراض، سول اسپتال کراچی، جناح اسپتال، قومی ادارہ برائے امراض اطفال اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں او پی ڈیز کل(بدھ) سے 15 دن کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔

Comments are closed.