اسلام آباد : شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی و:ی: تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی شیل پٹرولیم نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنے شیئر فروخت کرنے کا اعلان کردیااعلامیے میں کہا گیا شیل پیٹرولیم کے شیل پاکستان میں شیئرز ہیں، کمپنی کے شیئر فروخت ٹارگٹ سیلز کے عمل سے مشروط ہوگی شیل کےشیئر فروخت کا اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کےبعد ہوگا تاہم شیئر فروخت کے عمل سے شیل پاکستان کے بزنس پر اثرنہیں ہو گا۔
واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ
شیل پاکستان کے77 فیصد حصص فروخت کردے گی اور کمپنی کا انتظام و انصرام خریدار کے حوالے کردے گی شیل پیٹرولیم کمپنی کو 2022 میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کے باعث بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ،شیل کے ترجمان کے مطابق حصص کی فروخت میں گروپ کے دیگر کاروبار بھی شامل ہیں جن میں پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (PAPCO) کے 26 فیصد مالکانہ حقوق بھی شامل ہیں
شیل پاکستان لمیٹڈ رائل ڈچ شیل کی ملکیتی ایک کمپنی ہے اور یہ کمپنی جنوبی ایشیاء میں سو سال سے کام کر رہی ہے۔ شیل پاکستان کے کراچی سٹاک ایکسچیج میں حصص موجود ہیں