نو مئی کے واقعات میں مبینہ کردار،فیض حمید گھر میں نظر بند

فیض حمید ریٹائر منٹ کے بعد سے چکوال اپنے آبائی علاقے میں ہیں،
0
58
Faiz Hameed

سابق ڈی جی آئی ایس آئی، فیض حمید کو نو مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا تعلق چکوال سے ہے، وہ عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی تھے ،عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو ہونیوالی ہنگامہ آرائی میں فیض حمید کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کا کردار سامنے آیا تھا، عمران خان حکومت کے ہی وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ہی انکشاف کیا تھا کہ فیض حمید کا بھی ان حملوں میں مبینہ طور پر کردار ہے، فیض حمید اور عمران خان نے ہی مبینہ حملے، تشدد، ہنگامہ آرائی کی منصوبہ بندی کی تھی، اس احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا، کور کمانڈر ہاؤس لاہور، جی ایچ کیو، آئی ایس آئی دفاتر پر ہنگامہ آرائی کی گئی،

صحافی اسد علی طور نے مارچ 2023 کی اپنی سابقہ رپورٹ کا اعادہ کیا جس میں بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو ممکنہ طور پر جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے جنہوں نے جون 2019 سے نومبر 2021 تک عمران خان کی حکومت کے دوران پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں اسد طور نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض کو گرفتار کرنے کے فیصلے کے بارے میں ان کے دعوے کے بعد پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے خلاف نیب میں دائر کی جانے والی شکایت کے حوالے سے ایک خبر منظر عام پر آئی تھی

میڈیا رپورٹس کے مطابق، سابق آئی ایس آئی سربراہ کی “خصوصی تربیت یافتہ” ٹیم 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ملک بھر میں متعدد مقامات پر آتش زنی اور توڑ پھوڑ کا ارتکاب کر رہی تھی۔ چونکہ آتش زنی اور توڑ پھوڑ میں ملوث افراد زیر حراست ہیں اسی لیے پاکستان آرمی کے کسی بھی اعلیٰ افسر کے خلاف اب تک عوامی سطح پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا

فیض حمید ریٹائر منٹ کے بعد سے چکوال اپنے آبائی علاقے میں ہیں، انہیں سرکاری سطح پر بتا دیا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہیں جا سکتے، شہریوں سے ملاقات نہیں کر سکتے، وہ تب تک گھر میں ہی رہیں گے باہر نہیں جائیں گے جب تک انہیں دوبارہ کوئی حکم نہیں دیا جاتا اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام کی جانب سے انکے خلاف کاروائی کیلئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاتا، فیض حمید اپنے گھر میں الگ ہیں وہ کسی سے نہیں مل سکتے اور نہ ہی کوئی ان سے ملنے آ سکتا ہے ،صورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ فیض حمید کسی شادی یا جنازے میں شرکت بھی نہیں کر سکتے

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply