شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

sher afzal marwat

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت مشکل میں پھنس گئے، ایف آئی اے نے طلب کر لیا

شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے انکوائری کے لئے 18 مارچ کو طلب کیا ہے،ایف آئی اے سائبر سرکل اسلام آباد کی جانب سے شیر افضل مروت کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، شیر افضل مروت کو ن لیگی رہنما عقیل ملک کی شکایت پر انکوائری کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ٹوئٹر ہینڈل سے 9 مارچ کو ایک ٹویٹ کیا گیا جس کی انکوائری کیلئے 18 مارچ کو صبح 10 بجے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہوں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پاکستان کی ایک سیاسی شخصیت نے ساؤتھ افریقہ اور دبئی میں میری سپاری دی ہے،میری سپاری کا کام انڈیا کے ذریعے کروایا گیا،اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار مریم نواز ہو گی،میرے قتل کی سپاری دی گئی ہے میرے پاس شواہد موجود ہیں،ریکارڈنگز میں مریم نواز کے اس پلاننگ میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

Comments are closed.