شیر افضل مروت ایف آئی اے میں پیش

1 سال قبل
تحریر کَردَہ
sher afzal marwat

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت ایف آئی اے میں پیش ہو گئے

رکن قومی اسمبلی،ممتاز قانوندان شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا تھا، شیر افضل مروت اسلام آباد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوگئے،ایف آئی اے حکام کے مطابق شیر افضل مروت کو 9 مارچ کو کی گئی ٹویٹ پر طلب کیا گیا۔ ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کا فون بھی منگوا لیا۔ شیر افضل مروت نے اپنا فون باہر جمع کروایا تھا۔ دوران انکوائری فون میں ثبوت کی بات کرنے پر انکوائری آفیسر نے فون منگوایا۔

مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی،شیر افضل مروت
ایف آئی اے پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ میں نے آج ایف آئی اے کو درخواست دی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی، آج ایف آئی اے کے دفتر پیش ہوا ہوں، ایف آئی اے حکام نے سوالات کیے، تمام جوابات دے دیے،تحقیقات ہونی چاہیے،ایک شخص پاکستان سے فرار ہوکر 15 سال سے دبئی میں ہے معلومات کےمطابق کچھ بھارتیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کہنے پر رابطہ کیا، میرے پاس وائس میسجز اور آڈیو میسجز ہیں،

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو کچھ ہورہا ہے یہ سب جوبائیڈن کی پالیسی ہے۔ اگر جوبائیڈن ہار گیا تو یہ حکومت بھی چلی جائے گئی ۔اگر ٹرمپ جیت گیا تو خان کے واپس آنے کی امکانات بڑھ جائیں گے،

شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے کیا طلب

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from اسلام آباد