عمران خان کی شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں ختم کرنے کی ہدایت

sherafzal

عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں ختم کرنے کی ہدایت کر دی

شیر افضل مروت سندھ کے دورے پر تھے اور پارٹی کی مہم چلا رہے تھے تا ہم آج ایک اعلامیہ تحریک انصاف کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کو سندھ میں تمام سیاسی سرگرمیاں فوری معطل کرنے کی ہدایت کی ہے اور اسلام آباد طلب کیا ہے

شیر افضل مروت نے گزشتہ روز اچانک سندھ میں انتخابی مہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مہم کے دوبارہ آغاز کو عمران خان کی جانب سے تصفیہ کروانے سے مشروط کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے مہم جاری رکھنے اعلان کر دیا تھا اور مہم جاری رکھی،اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ وہ مہم ختم کر رہے ہیں،حامد خان اور رؤف حسن کے بیانات کے بعد میں سندھ میں اپنی انتخابی مہم ختم کر رہا ہوں۔ یہ لوگ مجھے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟ کیا میں نے کبھی ان کے خلاف بات کی؟ میں بہت مایوس ہوں اور بہت افسردہ محسوس کرتا ہوں۔

عمران خان کےجیل میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف میں آئے روز اختلافات دیکھنے کو ملتے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں،شیر افضل مروت جو پارٹی کارکنان کو متحرک رکھتے ہیں، خیبر پختونخوا میں پارٹی کنونشن کئے، کراچی ،حیدرآباد میں پروگرام کئے، لاہور آئے تو گرفتار کر لئے تا ہم عدالت نے رہائی دی، وہ بیان دیں تو پی ٹی آئی لاتعلقی کا اعلان کر دیتی ہے،شیر افضل مروت نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نہیں عمران خان نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ چیف جسٹس پر اعتماد نہیں، بیرسٹر گوہر نے اسی دن پریس کانفرنس کی تو شیر افضل مروت نے اسی مقام پر الگ پریس کانفرنس کی،

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

 مروت کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کس منہ سے کہتا ہے لیول پلینگ فیلڈ تحریک انصاف کو دی 

 ایسا ریکارڈ نہیں جس سے شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کرپشن چارجز ہوں

Comments are closed.