کشمیر الیکشن ، شیری رحمان نے بڑا الزام لگا دیا
کشمیر الیکشن ، شیری رحمان نے بڑا الزام لگا دیا
باغی ٹی وی :کشیر الیکشن پر بھی وہ کچھ ہونے لگا جو ہر الیکشن میں ہوتا ہے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہیے اور منظم طریقے سے ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی۔ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر زفہرستوں میں واضح فرق ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔
کوٹلی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار چودھری یاسین کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے . فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ، چوہدری یسین بال بال بچ گئے، اس واقعے پرچودھری یاسین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ فوری کارروائی کرے،مہاجرین جموں کشمیر کے 12 حلقوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار291 ہے،