عراق کی 14 سالہ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی نجلہ کی کہانی ، نجلہ کی زبانی ، نیویارک ٹائمز نے بہت کچھ بتادیا

0
54

بغداد : عراق کی 14 سالہ نجلہ اماد لفتا ایک بازو سے محروم ہونے کے باوجود دنیائے عرب کی بہترین ٹیبلس ٹینس کی کھلاڑی ہیں. نجلہ بتاتی ہیں کہ اس نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور نہ معذوری کو آڑے آنے دیا

نیویارک ٹائمز نے عراق کی 14 سالہ نجلہ اماد لتفا کی کہانی نجلہ کی زبانی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری دائیں ٹانگ گھٹنے کے قریب سے کٹی ہوئی ہے اور میری بائیں ٹانگ ٹخنے کے قریب سے کٹی ہوئی ہے. جبکہ میرا دایاں بازو کندھے کے قریب سے جدا ہے

نجلہ اپنی کہانی خود بتاتی ہیں کہ ان تمام تر معذوریوں کے باوجود میں ٹیبل ٹینس ایک اتھلیٹ کی طرح آسانی سے کھیلتی ہوں . نیویارک ٹائمز نے نجلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجلہ اس معذوری کے باوجود 4 چاندی اور 4 ہی کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں . نجلہ نے مصر میں‌ہونے والے بین الاقوامی ٹورنا منٹ میں یہ اعزازجیتے ہیں

یا د رہے کہ نجلہ ایک بم دھماکے کا شکار ہوگئی تھی جس کے متعلق اس کا کہنا ہے کہ جب دھماکہ ہوا تو اسے ایسے محسوس ہوا کہ اس کا بازو جسم سے جدا ہو کر دور جا گرا ہے. میرا جسم بری طرح تباہ ہوگیا تھا لیکن آج میں پھر سے نئے عزم کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں اور میری یہ دعا ہے کہ میرا وطن عراق امن کا گہوارہ بن جائے اور وہاں زندگیاں لوٹ آئیں

Leave a reply