شیعہ وقف بورڈ کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کیلئے 51,000 چندہ جمع کرایا گیا
نئی دہلی :اپنے ہی گراتے ہیں نشمین پہ بجلیاں،بابری مسجد کی شہادت اور مسجد کی جگہ پرمندر کی تعمیر پراتنی خوشی ہندووں کو نہیںہوئی جتنی بھارت میں چند مسلمان مسالک کے قائدین کوہوئی ،اطلاعات کےمطابق شیعہ وقف بورڈ کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کیلئے 51,000 چندہ جمع کرایا گیا
اترپردیش سے ذرائع کے مطابق شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمی وسیم رضوی نےیہ رقم جمع کراتے ہوئے کہا کہ شعیہ وقف بورڈ مندر کی تعمیر کے لیے ہرممکن تعاون بھی فراہم کرے گا ، شعیہ وقف بورڈ کی طرف بھارت کی ممتاز مذہبی شخصیت مولانا سلمان ندوی نے سپریم کورٹ کی طرف سے مسجد کی جگہ مندر تعمیرکرنے کے فیصلے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میری بھی خواہش یہی تھی کہ اس جگہ مندر تعمر ہوجائے،سپریم کورٹ نے بھی درست فیصلہ کیا مسلمانوں کو مسجد کی جگہ مندرتعمیر کرنےکی حمایت کریں
مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں دن،کشمیری جھکے نہیں،آزادی کی جنگ جاری
یاد رہےکہ بابری مسجد مسلمان بادشاہ ظہیرالدین بابرنے تعیمری کروائی تھی ،جسے ہندووں نے 1992 میں شہید کردیا تھا ،یہ تنازعہ اس وقت سے مختلف فورموں پرزیربحث رہا ہے، لیکن پچھلے ہفتے بھارتی سپریم کورت نے ہندوتوا کا تحفظ کرتے ہوئےمسجد کی جگہ مندرتعمیر کرنا حکم دیا ہے،