شیدا ٹلی اور عمران مافیا کی سیاست کو پاکستان کے عوام ہر روز بددعاوں اورنفرت کے پتھر مار کے دفن کررہے ہیں، رانا ثناءاللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ خاں نے وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ
شیخ رشید عوام کی فکر کریں ، شہباز شریف اور نواز شریف کی گردان سے باز آئیں .پنڈی کا شیطان ایک سو سے زائد بے گناہ مسافروں کے قتل کا جواب دے
روز سیاسی گھر بدلنے والا سیاست کا ریلو کٹا ہر وقت صرف سیاسی سازش کی سوچ میں رہتا ہے.مسلم لیگ (ن) پنڈی کے شیطان اور وقت کے فرعون عمران نیازی کی سیاست کو دفن کر کے سانس لے گی
شیدا ٹلی اور عمران مافیا کی سیاست کو پاکستان کے عوام ہر روز بددعاوں اورنفرت کے پتھر مار کے دفن کررہے ہیں پنڈی کے شیطان اور فرعون عمران نیازی نے اپنی کرپشن، نالائقی، نااہلی اور چوری کے پتھروں سے ملکی معیشت تباہ کردی .پنڈی کے شیطان اور فرعون عمران نیازی نے پاکستان کے عوام کے روزگار کو چوری اور کرپشن کے پتھر مار کر تباہ کردیا
پنڈی کے شیطان کو خواب میں بھی شہباز شریف نظر آتے ہیں .پنڈی کے شیطان اور عمران مافیا کا سیاسی تابوت عوام کندھوں پہ اٹھا کر دفن کرے گی .مریم نواز ایک سیاسی حقیقت بن چکی ہیں اور شیدا ٹلی جیسے سیاسی لوٹوں کے اوسان خطا ہو رہے ہیں








