شکست کے بعد ٹیم کیا کرے گی ، شاہین آفریدی کے عزائم

0
44

شکست کے بعد پاکستان کیا کرے گا، شاہین آفریدی کے عزائم

باغی ٹی وی :فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ اہم ہوتا ہے،مجھے یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے،ٹیم کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے، لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہتر رہی ،

ورلڈ کپ میں بابر اعظم اور امام الحق نے بھی لارڈز میں اچھا اسکور کیا تھا ،میری کیرئیر بیسٹ باؤلنگ بھی لارڈز میں ہی ہے،ہمیں بیٹنگ اور باؤلنگ میں پارٹنرشپ لگانے کی ضرورت ہے ،

خیال رہے کہا نگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی . کارڈف میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 35.2 اوورز میں 141 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 142 رنز کا ہدف با آسانی 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پہلا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کرفاتحانہ آغاز کردیا

Leave a reply