پہلا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کرفاتحانہ آغاز کردیا

0
30

لندن :پہلا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کرفاتحانہ آغاز کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے قومی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کارڈف میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر قومی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مہمان ٹیم 35.2 اوورز میں 141 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں انگلینڈ نے 142 رنز کا ہدف با آسانی 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز ہی اچھا نہ رہا، بائیں ہاتھ کے بیٹسمین امام الحق میچ کی پہلی ہی گیند پر ثاقب محمود کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے ۔ نئے آنے والے بیٹسمین کپتان بابر اعظم بھی پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔اس موقع پر فخر زمان نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 47 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر بلے بازوں میں شاداب خان 30، محمد رضوان 13، سعود شکیل 5 اور صہیب مقصود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ حسن علی 6 ، سعود شکیل اور فہیم اشرف 5،5 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

142 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فل سالٹ تھے جنہیں شاہین آفریدی نے 22 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کیا۔اس کے بعد ڈیوڈ میلان نے 68 رنز اور زک کراؤلی نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح دلوادی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں کورونا کیسز کی تشخیص کے بعد کھلاڑیوں سمیت پورے سپورٹ اسٹاف کو تبدیل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم نا تجربہ کار کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے تھوڑی کمزور نظر آرہی تھی لیکن اس نے بھی پاکستانی ٹیم کو ناکوں چنے چبوادیے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

انگلینڈ: بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔

پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف

Leave a reply