ٹیسٹ جیتنےکاموقع تھا، شکست پرمایوسی ہوئی،کوشش تھی کہ پہلی اننگزمیں 600 سےزیادہ اسکورکریں،بابر اعظم

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ پہلی اننگزمیں کوشش کی تھی کہ 600 سے زیادہ اسکور کریں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہمارا ارادہ میچ جیتنے کا تھا ڈرا کرنے کا نہیں، ہمیں میچ ہارنے پر کافی افسوس ہے، ہمارے پاس ٹیم بھی تھی لنچ کے بعد کافی پراعتماد تھے مگر تیزی سے وکٹس گریں اور ہم پر دباؤ بڑھ گیا-

بناؤ کسی بولر کو کپتان، پھر دیکھتا ہوں ایسی پچ بنتی ہے یا نہیں؟ عاقب جاوید پنڈی کی پچ پر برہم

کپتان نے کہا کہ ہر ٹیم کا اپنا انداز ہوتا ہے کھیلنے کا اور صورتحال کے حساب سے کھیلنا پڑتا ہے، ہر ٹیم کا اپنا اپنا پلان ہوتا ہے کھیلنے کا اورہم نےکوشش بھی کی مگرہم اچھا اختتام نہیں کرپائےہمارے اسپنرز نےبھی اچھی بولنگ کی، اس میچ میں بیٹنگ لائن نےاچھی کارکرد گی دکھائی۔

بابر اعظم نے کہا کہ پِچ کی تیاری میں رائےشامل تھی لیکن جیسی وکٹ چاہتے تھے نہیں مل پائی پچ پر ہمارا اچھا اِن پُٹ تھا، پچ ہمیں ویسی نہیں ملی جبکہ موسم کا بھی اس میں کچھ حصہ تھا، آغا اور اظہر علی کے آؤٹ ہونے کے بعد لگا کہ میچ میں ہم نیچے جا رہے ہیں، نسیم شاہ اورمحمد علی کی وجہ نےاچھا کھیلا، ہمارا پورا پلان تھا جیتنے کا اور میچ ڈرا کرنے کی کوئی پلاننگ نہیں تھی، ہم نے اپنی کوشش کی مگر تیزی سے وکٹیں گرنے سے مشکلات بڑھتی گئیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کو مزید 263 رنز درکار، انگلینڈ 8 وکٹیں دور

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نےکہا کہ ہمارے فاسٹ بولرز انجری میں ہیں اظہر علی کی اتنی زیادہ انجری نہیں ہے ہماری ٹیم بیسٹ 11 سیلیکٹ ہوئی تھی،محمدعلی اورمحمد وسیم ہماری اچھی سلیکشن تھی میچ میں شاہین آفریدی کی کمی محسوس ہوئی،فاسٹ بولرحارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، ابھی نہیں معلوم وہ ملتان ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے یا نہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پنڈی کے شائقین نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا، ہمارے شائقین دوسری ٹیم کو بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ہمیں اچھا لگتا ہے کہ پاکستانی شائقین یہاں آنے والی مہمان ٹیم کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نام ایک اور شرمناک شکست، بنگلہ دیش نے ہرادیا

انہوں ںے کہا کہ ہم نے جس طرح سے شروعات کیں تھیں تو کھیل بہت بہتر لگ رہا تھا، دونوں ٹیموں کے فاسٹ بولرز کا اچھا تجربہ ہے، پہلی اننگز میں انگلینڈ میچ کو کافی دور لے گیا تھا، ہم نے پوری کوشش کی میچ کو برابر لانے کی لیکن انگلینڈ نے بہت اچھا کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ ملتان ٹیسٹ میں جائیں گے، ٹیسٹ جیتنے کا موقع تھا، شکست پر مایوسی ہوئی، میچ میں اپنی بہترین ٹیم کھلائی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی کھیل کے آخری روز انگلینڈ کے 343 رنزکے رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 268 رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

انگلش ٹیم نے 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، انگلینڈ نے اس سے قبل دسمبر 2000 میں کراچی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرایا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی

Comments are closed.