راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مہنگائی کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کو خوش نہیں کرسکی۔
باغی ٹی وی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ شہباز شریف کی امپورٹڈ حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لانے کے باوجود عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خوش نہیں کرسکی اور یہ لوگ ملکی معیشت کو تباہ کرنے آئے ہیں۔
جو لوگ نبی رحمت ﷺ کے وفادار نہیں وہ کسی کے وفادار نہیں: شیخ رشید
امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی تو صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے، غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی ان کا دیا ہے۔ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں۔ مہنگائی پر جماعت اسلامی اور PAT کے احتجاج دونوں کی میں حمایت کرتا ہوں۔منگل کو الیکشن کمیشن جاؤں گا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 12, 2022
انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت کی 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی اور عوامی تحریک کے احتجاج کی میں حمایت کرتا ہوں اور منگل کو میں الیکشن کمیشن بھی جاؤں گاغیرملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی موجودہ حکومت کا ہی دیا ہوا ہے۔
نگران وزیراعظم کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں ،شیخ رشید کا دعویٰ
قبل ازیں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ پاکستان میں چور دروازہ سے حکومت لائی گئی ہے، 60 روپے پٹرول بڑھاتے ہیں، یہ لوگ منصوبہ بندی سے لائے گئے ہیں، لال حویلی اور عمران خان کا رشتہ رہے گا عمران خان جلد راولپنڈی سے ریلی لیڈ کریں گے، یہ حکومت پیر اوپر کرلے سر نیچے پھر بھی یہ حکومت چلنے والی نہیں، لال حویلی فوج سے ہمیشہ رشتہ رکھے گی، دیکھیں یہ کیا ہو رہا ہے، ان لوگوں نے مقصود چپراسی کو مروا دیا۔