ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد شہری غیر محفوظ ہوگئے

0
90

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدودمیں چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد شہری غیر محفوظ ہوگئے۔ جبکہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں چٹی دلالوں کا راج سر چڑھ کر بولنے لگا‘ ماڈل تھانہ سٹی اے ڈویژن کرپشن کی آماجگاہ بن گیا۔ایس ایچ او رانا اشرف کی تعیناتی کے بعد تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود سے درجنوں موٹر سائیکل چوری جن کے مقدمات بھی درج نہ ہوسکے۔ایس پی انوسٹی گیشن کے معاملات علم میں ہونے کے باوجود نہ تو مقدمات درج ہوسکے اور نہ ہی موصوف ایس ایچ او کو تبدیل کیاجاسکا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن کی عدم دلچسپی کے باعث شہری غیر محفوظ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی راہزنی کی وارداتیں ہونے لگیں جبکہ مقدمات کے اندراج کیلئے آنے والے سائلین کو ایس ایچ او رانا اشرف کا صاف انکار‘ سائلین دوہری اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے۔باوثوق ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن کی آشیر باد سے تھانہ کی حدود میں منشیات کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ گیا۔ نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ایس ایچ او رانا اشرف کی اعلیٰ حکام کو سب اچھے کی رپورٹ دینے کا انکشاف‘ شہریوں کی جانب سے سب انسپکٹر /ایس ایچ او رانا اشرف کو فوری ماڈل تھانہ سٹی اے ڈویژن کے ایس ایچ او رانا اشرف کو تبدیل کرکے انسپکٹر لیول کا ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘آئی جی پنجاب‘ آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یارخان سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a reply