راولپنڈی ایکسپریس کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

0
29

راولپنڈی ایکسپریس کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

باغی ٹی وی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختراکثراپنے کھرے اور دبنگ بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پرایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے دورے پر جانے والی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے دورہ کینسل کرنے والے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کوجہازمیں سفر کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی چاہئے تھی۔

شعیب اختر نے اس موقع پر بورڈ حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناکام انتظامیہ اور پالیسیوں کا قصور ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ہمیں دھمکی دے رہا ہے اور اگر وہ پی سی بی میں ہوتے تو وہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کومنہ توڑ جواب دیتے۔اس موقع پر معذرت خواہانہ رویہ نہ اپنایا جاتا.

رواولپنڈی ایکسپریس نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو خبردار کیا کہ ’پاکستان کوضرورت نہیں ہے ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی کیونکہ ہماری ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے اپنا رویہ درست کرنے کا کہا۔ ‘نیوزی لینڈ کے دورے پر ہماری نیشنل کرکٹ ٹیم گئی ہے کوئی کلب کی ٹیم نہیں، ہمارے ساتھ وقار اور پروٹوکول سے رویہ اپنانا چاہیے.

Leave a reply