معروف پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان کا روپ اپنا لیا ہے۔
باغی ٹی وی : میک اپ آرٹسٹ شعیب خان اکثر وبیشتر مختلف نامور شخصیات کا روپ دھارتے رہتے ہیں اور وہ اصل شخصیت ست اتنا ملتا جُلتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں ور شعیب خان کو ان کے فن کی داد دیئے بغیر نہیں رہتے اس بار شعیب خان نے دُنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی اطرغرل کی اداکارہ ’حلیمہ سلطان‘ کا روپ اپنایا ہے-
https://www.instagram.com/p/CG3Duqghr7n/?igshid=1pghic28qlw1m
شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شئیر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے ناصرف حلیمہ سلطان کے جیسا میک اپ کیا ہوا ہے بلکہ اُن کا لباس اور جیولری بھی حلیمہ سلطان کے کردار سے ملتی جلتی ہے۔
انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے شعیب خان نے لکھا کہ حلیمہ سلطان ایک ایسا متاثر کن کردار ہے جو نرم مزاج، خوبصورت، ہمدرد، جذباتی اور عقلمند ہونے کے ساتھ ہی آزاد نظم و ضبط کی مالک بھی ہے۔
شعیب خان نے لکھا کہ آج میں اُسی متاثر کُن شخصیت کو اپنے خاص انداز میں خراج تحسین پیش کر رہا ہوں۔
میک اپ آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک کو بھی ٹیگ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے ملکہ ترنم میڈم نور جہان اور ماضی کی لیجنڈری اداکا رہ رانی کا روپ اپنایا تھا علاوہ ازیں بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ کے مرکزی کردار کا روپ اپنا کر تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں فلم چھپاک میں دیپیکا پڈوکون نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جس کا چہرہ تیزاب سے جُھلس جاتا ہے۔