شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کیسے ہوئی ،ثانیہ مرزا کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل

0
42

بھارتی ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا کے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ انوپم کھیر کوانٹرویو دیتے ہوئے بتارہی ہیں کہ ان دونو‌ں کی ملاقات کیسے ہوئی. ثانیہ مرزا نے کہا کہ میری اور شعیب ملک کی پہلی ملاقات آسٹریلیا میں‌ہوئی . وہاں ہم ایک کھانے پر ملے میرے ساتھ والد تھے ، شعیب نے کہا کہ وہ میرا کھیل دیکھنا چاہتےہیں‌کچھ پاسسز مل جائیں گے تو میں نے کہا کہ ہاں‌جی. وہ شاید میرا نمبر لینا چاہتے تھے لیکن میرے والد بیٹھے ہوئے تھے وہ اس چیز سے ہچکچا رہے تھے لیکن میں نے میرا آسٹریلیا والا نمبر دیدیا اور سوچا کہ دو ہفتوں

کے بعد اسکو بند تو کر دینا ہے. خیر اس کے بعد ہم دونوں کی دوستی ہو گئی اور پھر فیصلہ شادی کا ہوا . انہوں نے کہا کہ میں اور شعیب ہر معاملے میں ایک دوسرے کے اپوزٹ ہی رائے رکھتےہیں لیکن دل ملے ہوئے تھے اسلئے شادی کر لی . وہ اس انٹرویو میں‌یہ بھی کہتئ سنائی دے رہی ہیں‌کہ ہماری شادی جب ہوئی تو انڈیا پاکستان کو ملانے کی باتیں‌ہونے لگیں حالانکہ ہم نے عام لوگوں‌کی طرح‌شادی کی تھی لیکن میڈیا ایسی باتیں کررہا تھا. میں شادی کے بعد جب بھی پاکستان میں سیالکوٹ گئی میرا شعیب کے گھر والوں نے بہت اچھا استقبال کیا.

Leave a reply