معروف کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں گزشتہ چند دنوںسے گردش کررہی ہیں تاہم ان دونوںکی جانب سے نہ تردید سامنے آئی ہے اور نہ ہی ایسی خبروں کی تصدیق کی گئی ہے. ان دونوں کے مداح اس وقت ہیں بہت ہی حیران اور پریشان کیونکہ شعیب ملک نے چند گھنٹے قبل ثانیہ مرزا کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لگا انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے اور انہیں ایک اچھی زندگی کی دعا بھی دی ہے. اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں. ثانیہ اور شعیب ملک کی طلاق اور علیحدگی کی خبروں نے اس وقت زور پکڑا جب ان دونوں کے بیٹے کی سالگرہ کی تصویر ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام پر لگائی اور کیپشن اس قسم کا دیا کہ اس سے گمان ہوا
کہ شاید ان دونوںکی علیحدگی ہو چکی ہے. کہا جا رہا ہے کہ دونوں کے ایک قریبی دوست نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے. دوسری طرف یہ دونوں دا مرزا ملک شو بھی ایک ساتھ کرنے جا رہے ہیں اس حوالے سے بھی کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ علیحدگی کی خبریں اس شو کو ہٹ کروانے کے لئے اسٹنٹ کے طور پر استعمال کی جا رہی ہیں ، جبکہ ایک طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ان دونوں کی طلاق ہو چکی ہے تاہم علیحدگی کا اعلان اس شو کے بعد کیا جائیگا .