خواہش ہے بیٹا حافظ قرآن بنے شعیب ملک

0
79

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا ھافظ قرآن ضرور بنے باقی وہ جس بھی کیرئیر کو اپنانا چاہے وہ اسکی اپنی مرضی ہو گی ، اس میں اسکو میں کچھ نہیں‌کہوں گا. انہوں نے کہا کہ بیوی ،بہن بیٹی ماں چاہے کسی بھی عورت کو کامیابی ملے اس پر خوش ہونا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں کرکٹ کوچ بننے کا ارادہ نہیں رکھتا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ثانیہ مرزا ایک بڑی ٹینس ٹار ہیں اس لئے مجھے شادی پر میڈیا کی بہت زیادہ توجہ ملی. انہوں نے اپنے انٹرویو میں پاکستانی مردوں کو خصوصی طور پر

پیغام دیتے ہوئے کہاکہ جب کسی ایسے انسان کو کامیابی ملے جس کو آپ پسند نہیں کرتے تو اگر آپ اسکی خوشی میں خوش نہیں ہو سکتے تو کم از کم خوش ہونے کا دکھاوا ہی کر دیں. انہوں نے کہا کہ میں ایک اچھی لائف گزار رہا ہوں، ہم دونوں میاں بیوی کی توجہ اپنے بچے پر ہے. خواہش ہےکہ وہ ایک اچھا انسان بنے ، سب کی عزت کرنے والا بنے ، عورتوں کے احترام کو ہر معاملے میں ملحوظ خاطر رکھے.انہوں نے کہا کہ میں‌ دکھاوے کا قائل نہیں ہوں جو ہے بس وہ ہے.

Leave a reply