باصلاحیت فلم ساز شعیب منصور نے اپنی نئی فلم کا ٹیرز جاری کر دیا ہے. فلم کا نام ہے آسمان بولے گا، مرکزی کردار ماڈل و اداکار عماد عرفانی اور مایا علی نظر آ رہے ہیں .شعیب منصور نے فلم کا ٹیزر تو جاری کر دیا ہے لیکن فلم کب ریلیز ہو گی اس کی تاریخ کا اعلان نہیںکیا. فلم بنانے کا اعلان دو سال قبل کیا گیا تھا. یقینا شعیب منصور کی یہ فلم بھی انکی پہلی فلموں کی طرح منفرد کہانی پر مبنی ہو گی. شعیب منصور کافی عرصے سے صرف فلمیں ہی بنا رہے ہیں انہوں نے ٹی وی کے لئے شاہکار قسم کے ڈرامے بھی تخلیق کئے. انہوں نے آسمان بولے گا
سے پہلے جو فلم بنائی تھی اس کا نام ورنہ تھا اور اس میں ماہرہ خان کے ساتھ ہارون شاہد کو لیا گیا تھا یہ فلم باکس آفس پر کچھ اچھا بزنس نہیںکر سکی تھی. ماہرہ خان کے ساتھ شعیب منصور فلم بول میں بھی کام کر چکے ہیں. عماد عرفانی ڈراموں میںتو کام کافی عرصے سے کررہے ہیں لیکن بڑی سکرین کے لئے بڑے ڈائریکٹر کے ساتھ ان کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جبکہ مایا علی اس سے پہلے سپر ہٹ فلم طیفا انٹربل میںکام کر چکی ہیں. مایا علی کا شمار بھی پاکستان کی بہترین اداکارائوں میںہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مایا علی اور عماد عرفانی کی جوڑی ایک ساتھ شائقین کو کتنا بھاتی ہے اور شعیب منصوران سے کتنا ہٹ کر کام کرواتے ہیں.