شوکت ترین نے آج سینیٹرکے عہدے کا حلف اٹھا لیا

0
37

مشیر خزانہ شوکت ترین نے آج سینیٹ کے اجلاس میں بطور سینیٹر حلف لے لیا۔

باغی ٹی وی : شوکت ترین 20 دسمبر کو خیبرپختونخوا کی سیٹ سے 87 ووٹ لے کر سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے ،خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی سیٹ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

145 کے ایوان میں سے سینیٹر کیلئے 73 ووٹ درکار تھے شوکت ترین نے 87 ووٹ حاصل کئے عوامی نیشنل پارٹی کے شوکت امیر زادہ ، پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے ظاہر شاہ بھی سینیٹر کے امیدوار تھے ۔

بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والی جے یو آئی کوسینیٹ انتخاب میں ذلت آمیزشکست:شوکت ترین سینیٹر بن گئے

145 ارکان پر مشتمل صوبائی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 94 ارکان تھے ، صوبائی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت جے یو آئی ف ہے ، جس کے ارکان کی تعداد 15 ، اے این پی کی 12 ، مسلم لیگ ن کی 7، پاکستان پیپلزپارٹی کی 5 اور بلوچستان عوامی پارٹی کی 4 ہے ۔

خیبرپختونخوا کی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے3 اور مسلم لیگ ق کا 1 امیدوار ہے جبکہ 4 ارکان آزاد ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شوکت ترین نے یہ عہدہ رواں سال مارچ میں سنبھالا تھا اور اکتوبر تک اپنے فرائض انجام دیئے تھے۔ تاہم وزیراعظم کے خصوصی اختیارات ختم ہونے کے بعد انہیں دوبارہ مشیر خزانہ منتخب کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے:

سینیٹ میں جے یو آئی کوشکست کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث رہی کہ اکثروبیشتر مقامات پر ن لیگ ، مرکزی جمعیت اہلحدیث، سمیت درجنوں دیگرجماعتوں نے جے یو آئی ف کی حمایت کی جس کی وجہ سے اس کے ووٹ میں اضافہ اور بلدیاتی انتخابات میں اکثرجگہ پروہ جیت رہی ہے لیکن سینیٹ میں‌ ہار اس گروہ کی ایلیٹ کلاس جے یو آئی ف کی حمایت نہیں کرتی جس کی وجہ سے یہ شکست ہوئی ہے-

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

Leave a reply