پریشان اور نا امید لوگوں کے لیے شعیب اختر کی نصیحت ، رمضان کے حوالے سے بڑی بات کہہ دی

باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے دہشت کی علامت بننے والے شعیب اختر سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں . وہ آئے روز سوشل میڈیا پرا یسا کچھ کرتے ہیں جس سے لوگوں کی توجہ ان کی طرف مبزول رہتی ہے .

اس طرح اپنی تازہ ٹویٹ میں شعیب اختر نے مایوس لوگوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے ،دنیا میں جو کوئی کہیں بھی پریشان ہے وہ اس بابرکت مہینے میں ﷲ سے سب کے لئے دعا کرے وہ سن لے گا۔


اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شعیب اختر نے پیغام میں لکھاکہ وہ سب جو نا امید ہیں، اس بابرکت مہینے میں ﷲ سے دعا کریں۔ ہر رات کی صبح ہوتی ہے۔ یہ تکلیف بھی دور ہوگی۔شعیب اختر کی اس اچھی اور موٹیویشنل ٹویٹ کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا ہے .

Shares: