پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر خوبصورت محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر جگن کاظم نے اپنے شوہر فیصل کے ہمراہ لی گئی ایک سیلفی شیئر کی اور خوبصورت محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی۔

جگن کاظم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے شوہر فیصل کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وہ ان کا اعتماد ہیں اور ان کے چہرے پر مسکرہٹ کی وجہ ہیں ان کی مسکرہٹ کی وجہ ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDwsUBdBnOe/?igshid=1xhx6rl25g70y
انہوں نے مزید لکھا کہ فیصل ان کے قریب ترین رازدار اور ہیرو ہیں اور وہ ان کی شکر گزار ہیں جو اتنے سالوں سے ان کی تمام دیوانگی کو برداشت کرتے ہوئے ان سے پیار کرتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔

یا د رہے کہ 40 سالہ جگن پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد 27 جون 2013 کو فیصل سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جن سے ان کے دو بیٹے ہیں اور تیسرے بے بی کی ماں بننے والی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CBsJZRPhN5G/?igshid=1baken3m80fqx
رواں سال جون کو اداکارہ نے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنے نئے آنے والے بے بی کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اُمید سے ہیں اور جلد ہی تیسرے بچے کی والدہ بن جائیں گی۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کی دعاؤں اور مثبت توانائی کی ضرورت ہے۔

کرینہ کپور امید سے ہوگئیں :بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شادی سے پہلے محبت پر یقین نہیں رکھتی نیلم منیر

Shares: