بھائی کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنیوالی بیوی گرفتار

arrest

اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ بہا رہ کہو اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں کی بڑی کاروائی، خا وند کے قتل میں ملوث ملزمہ سمیت دو ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا

اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے، مورخہ 16مارچ2023 کو تھانہ بہارہ کہو پولیس کو مسمی رضو ان اسلم نے درخو است دی کہ میرا بڑ ا بھا ئی محمد عمر ان اسلم خا ن کو اس کی بیو ی مسماة ارم بی بی اورانکے بھا ئی علی اکبر نے کپڑ ے کا پھند ا دیکر کے قتل کر دیا، جس پر پولیس ٹیم نے فوری جائے وقوعہ کو سیل کیا اور تفتیش شروع کرتے ہوئے مقدمہ نمبر133 مورخہ16مارچ2023 بجرم/34 302 ت پ تھانہ بہا رہ کہو درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی

،تھا نہ بہا رہ کہو اور ہو می سائیڈ یو نٹ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے قلیل وقت میں اس سنگین نو عیت کے وقوعہ میں ملوث دو ملزمان مقتول کی بیوی ارم بی بی اور انکے بھا ئی علی اکبر کو گرفتار کرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کپڑ ے کا پھند ا دیکر قتل کر نے کا انکشاف کیا ہے،گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،سی پی او،ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری نے کہا کہ صنفی بنیادوں پر تشدد جن میں گھریلو خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والی ناانصافیوں، جرائم اور تشدد پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے اور ان ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلواکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،

انہو ں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔تا کہ پولیس اور عوام کے تعاون سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

Comments are closed.