سابق کر کٹر شعیب اختر نے جو کہا وہی ہوا

0
177

آسٹریلیا آج ہار گیا، یہ باقی کا پورا ٹورنامنٹ سب پے غصہ نکالے گی! شعیب اختر کی مہینہ پہلے کی گئی پیشنگوئی سچ ثابت ہوئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی آسٹریلوی ٹیم سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔ آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا۔


احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم نے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 43ویں اوورز میں پورا کرکے فتح سمیٹ لی۔راولپنڈی ایکسپریس نے 12 اکتوبر کو آسٹریلیا کی ٹیم سے متعلق اپنے پیغام میں ایک دعویٰ کیا تھا جو آج سچ ثابت ہوچکا ہے۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے میچ سے پہلے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا کی ٹیم آج کا میچ ہاری تو یہ باقی کے پورے ٹورنامنٹ میں سب پر غصہ نکالے گی۔آسٹریلیا کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد شعیب اختر کی بات دست ثابت ہوگئی، انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے۔

Comments are closed.