امریکی بحریہ کےائیربیس پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی

واشنگٹن :امریکی بحریہ کے فضائی اڈے پرفائرنگ 3 ہلاک ،متعدد زخمی،اطلاعات کے مطابق پینساکولا میں امریکی بحریہ کے ائیربیس پر ایک اہلکارنے فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حملہ آور ایک نیوی آفیسر ہے

میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا، مراد علی شاہ کے منہ سے سچ نکل گیا

باغی ٹی وی کے مطابق پینساکولا میں آج تھوڑی دیرپہلے اس وقت کھلبلی مچ گئی جب ایک نیوی آفیسر نے اپنے ہے افسران پرگولیوں کی بوچھاڑ کردی ، امریکی حکام کا کہنا ہےکہ حملے کے بعد بحریہ کے اس اڈے کو چاروں طرف سے سیل کردیا گیا ہے،دوسری طرف نیوی حکام کا کہنا ہےکہ درجن سے زائد نیوی اہلکاراس وقت زندگی اور موت کی کشمکش میں نیوی کے ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں زیرعلاج ہیں‌

جھوٹ کیوں‌ بولا ؟ سی وی بھیجنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

امریکی نیوی کے ترجمان مائیک بورک کا کہنا ہےکہ اس وقت صورت حال قابو میں اور حملہ آور کی تلاش جاری ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد خود کشی کرلی ہے لیکن اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ،

سی ایس ایس امتحانات کیلیےعمر کی حد میں تبدیلی ؟اہم خبرآگئی

Comments are closed.