باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے شاپنگ بیگزکے استعمال کے خلاف تمام درخواستیں نمٹا دیں ،عدالت نے کہا کہ اگر حکومتی جانب سے ٹال مٹول کیا جاتا ہے توہم سے رجوع کیا جاسکتا ہے، قانون کو اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرسے معامالات طے کریں،

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

چیف سیکریٹری پنجاب نے عدالت میں پیش ہوکر قانونی مسودہ کی کاپی جمع کرادی ،عدالت نے قانونی مسودے میں شاپنگ بیگز کی بجائے بہتر الفاظ استعمال کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے کہا کہ آپ ماحولیات کے قانون کے مسودے سے الفاظ لے سکتے  ہیں، آپ قانون تو لے آتے ہیں لیکن رولز 2،2 سال نہیں بناتے،اس مسودے میں بہت سی غلطیاں ہیں جو ٹھیک کریں ، قانون  میں صرف شاپنگ بیگ کا لفظ استعمال نہ کریں ،ہم نےعدالتی معاون بھی بلائے ہیں جوساتھ جا کرآپ کی مدد کریں گے،

حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ 3لاکھ افراد اس کاروبار سے وابستہ ہیں، کسی کو بےروزگار نہیں ہونا چاہیے، حکومت کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ،

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نے پولیتھین بیگز کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا مگر قانون میں ترمیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہو گیا، پولیتھین پروڈکشن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے محکمہ ماحولیات کے قوائد وضبط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

سرکاری سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کومراسلہ جاری کیا ہے جس میں سکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی سے آگاہ کیا گیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ پولیتھین بیگ پر پنجاب حکومت بھی پابندی لگائے گی ۔کابینہ میں پولیتھین بیگ کی پابندی کےلئے سمری بھیج دی ہے ۔

Shares: