مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل

اسلام آباد: بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں...

اوآئی سی کی غزہ کی تعمیر نو کی حمایت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے امریکی صدر...

جعفرایکسپریس حملہ، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

سانحہ جعفر ایکسپریس پر قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد...

سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار گرفتار یا مہنگی فروخت کرنے پر:اصل کہانی سامنے آگئی

لاہور:سستی سبزی فروخت کرنے پر دکان دار گرفتار:اصل کہانی سامنے آگئی: ،اطلاعات کے مطابق اس وقت میڈیا پرایک خبربڑی تیزی سے پھیل رہی ہے جس میں بظاہرایک دوکاندارکوسستی سبزی فروخت کرنے پرگرفتارکرنے کی اطلاعات ہیں

 

حالانکہ ایسا نہیں ہے پہلے چلتے ہیں کہ یہ معاملہ کیا ہے پہلے خبر کے مطابق حقائق سامنے رکھتے ہیں

جس کے مطابق

لاہور کی رائیونڈ پولیس نے ’سستی‘ سبزی فروخت کرنے پر دکان دار کو گرفتار کر کے اس کے خلاف ایف آئی آر بھی کاٹ دی ہے۔ سبزی سستی فروخت کرنے پر درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق سبزی فروش کاشف بشیر ولد چوہدری محمد بشیر رائیونڈ روڈ پر سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت پر سبزی فروخت کر رہا تھا ۔

 

جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔اس بارے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی اور وہ بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا۔

 

    

متن کے مطابق مذکورہ دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اور بھنڈی95 روپے کے بجائے 73 روپے، ٹماٹر50 روپے کے بجائے25 روپے، بینگن 60روپے کے بجائے52روپے، کریلے 90 روپے کے بجائے 52 روپے اور پیاز 40 روپے کے بجائے 33 روپے فی کلو پرفروخت کر رہا تھا۔

 

اب چلتے ہیں کہ اصل حقائق کیا ہیں
اس حوالے سے سول مجسٹریٹ چوہدری کاشف سے اس سارے کیس کے حوالے سے گفتگو ہوئی توانہوں نے بڑے ہی مہذبانہ انداز سے اس واقعہ کے متعلق بتایا اورعاجزانہ انداز میں یہ تسلیم کیا کہ اصل میں ہوا یہ ہےکہ اس سرکاری نرخ نامے کی جب رپورٹ کی جاتی ہے توپہلے سرکاری ریٹ لکھا جاتا ہے اوردوسرے کالم میں جس قیمت میں دوکاندارفروخت کررہا ہوتا ہے وہ لکھا جاتا ہے

سول مجسٹریٹ نے اس حوالے سے غلطی کا احساس شدت سے محسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سرکاری نرخ نامے کا فارم بھر رہے تھے کہ ان سے غلطی ہوگئی اور انہوں نے پہلے کالم والے ریٹس دوسرے کالم میں‌ اوردوسرے کالم والے ریٹس پہلے کالم میں‌لکھ دیئے جس سے بظاہرساری کہانی ہی الٹ ہوگئی

 

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ میں مسلسل کام کرتے ہوئے بعض اوقات لکھتے ہوئے ایسی غلطی ہوجاتی ہے لیکن آج توبڑی غلطی ہوگئی اس پروہ اپنے چاہنے والوں اوردیگرافراد سے اس غلطی پرمعذرت خواہ ہوں

سول مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ انہیں جلد ہی اس غلطی کا احساس ہوا اورپھرحقائق کے مطابق وہ فارم بھر کردوبارہ تھانے میں درخواست دے دی ہے

 

اس سلسلے میں جب سول مجسٹریٹ کے دعوے کی تصدیق کے لیے متعلقہ تھانے میں رابطہ کیا گیا تواس کیس کوڈیل کرنے والے پولیس اہلکارعرفان نے بھی سول مجسٹریٹ کی گفتگو اورخیالات کی تصدیق کی اورکہا کہ بس وہ فارم بھرتے ہوئے غلطی ہوگئی تھی ورنہ ایسی کوئی بات نہیں وہ ایک ایمانداراوراچھے افسرہیں

عرفان نے بھی اس کی تصدیق کی اورکہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک آدمی سرکاری ریٹس سے کم نرخ پربیچے

ان کا کہنا تھا کہ سول مجسٹریٹ تویہ چاہتے تھے کہ سرکاری نرخ کے مطابق لوگوں سے دام وصول کیے جائیں بس چھوٹی سی غلطی بڑا غلطان بن گیا ورنہ ایسی کوئی بات نہیں ، وہ فارم دوبارہ درست طریقے سے بھر کردرخواست دوبارہ جمع کروا دی گئی تھی

 

اس حوالے سے باغی ٹی وی نے جب وہ دستاویزات حاصل کیں تواس بات کی تصدیق ہوگئی کہ سول مجسٹریٹ چوہدری کاشف ایک اچھے اورایماندارافسر ہیں ان سے دانستہ غلطی ہوئی جس کو فورآ ٹھیک کرلیا گیا

 

https://twitter.com/DCLahore/status/1409190289810538497

ادھراس افسر کی فرض شناسی اورذمہ داری کے حوالےسے ڈی سی لاہور بھی میدان میں آگئے اوریہ واضح کیا کہ مجسٹریٹ سے اعدادوشمارمتضاد خانوں میں درج ہوگئے تھے جو فی الفور درست کرلیے گئے ہیں