مزید دیکھیں

مقبول

محمود خلیل کی گرفتاری ،ٹرمپ ٹاور پر احتجاج،100گرفتار

نیویارک: فلسطینیوں کے حقوق کے حامی اور کولمبیا یونیورسٹی...

امریکا کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا...

شوکت ترین نے معیشت اور ایف بی آر کی کارکردگی پر ویڈیو پیغام جاری کردیا

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے معیشت اور ایف بی آر کی کارکردگی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے جب عہدہ چھوڑا تھا تو اس کے 9 مہینے کے عرصے میں مالیاتی خسارہ 2500 ارب ہونا تھا جو کہ جی ڈی پی کہ 4 فی صد حصہ ہے-

ایک طرف لوڈ شیڈنگ جاری، دوسری طرف بجلی کی قیمت میں اضافہ

شوکت ترین نے کہا کہ وزارت خزانہ کے اعدادو شمار آج اس بات کا اعادہ کرتے ہیں، ہم نے 300 ارب روپے کے سیلس ٹیکس کی چھوٹ دی،ہم پیٹرول اور ڈیزل پر مہنگائی نہیں کرنا چاہتے تھے-

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر اس سال 6 ہزار 1 سو ارب ریونیو اکٹھا کرے گا ، جو پچھلے سال کے ہدف سے 30 فی صد زیادہ ہے، چیئرمن ایف بی آر نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا-

شوکت ترین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کو بہترین کارکردگی پر موجودہ حکومت ہٹا رہی ہے تو کہاں گیا میرٹ؟-

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل صاحب میں نے بہترین اکانومی چھوڑی ہے اس کا 2013 والا حال مت کر دیجئے گا-

حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی رپورٹ شئیر کی دی